پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے شعیب صدیقی کی آف شور کمپنی سامنے آگئی ملائیشیا میں 2011ء میں قائم کی گئی

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے شعیب صدیقی کی آف شور کمپنی سامنے آگئی ملائیشیا میں ...
پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے شعیب صدیقی کی آف شور کمپنی سامنے آگئی ملائیشیا میں 2011ء میں قائم کی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے لاہور سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے شعیب صدیقی کی آف شور کمپنی سامنے آگئی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ہوٹل ، ریسٹورنٹ ، کیفے اور فوڈ جنرل آئٹمز کے بزنس کے لیے رجسٹرڈ اے ایس ایم وینچرز نامی کمپنی 3جنوری 2011ء میں ملائیشیا میں 10لاکھ ملائشین رنگٹ کے سرمایہ سے قائم کی گئی ۔ چارڈائریکٹرز میں سے بڑے شیئر ہولڈر شعیب صدیقی کا سرمایہ 5لاکھ رنگٹ ، اشفاق احمد ، مظہر حسین کا 2لاکھ فی کس اور آل لپ چو آن لاکا ایک لاکھ رنگٹ ہے۔

سابق ایم پی اے شعیب صدیقی نے گزشتہ انتخابات کے دوران اس کمپنی سے متعلق کاغذات نامزدگی میں ذکرنہیں کیا تھا۔ 2018ء کے عام انتخابات کے لیے شعیب صدیقی کاغذات نامزدگی جمع کرواچکے ہیں اور انہوں نے 2018کے عام انتخابات کے علاوہ گزشتہ انتخابات کے دوران بھی اس کمپنی کا ذکر کاغذات نامزدگی میں نہ کر کے حقائق کی پردہ پوشی کی ہے۔

ا س سے قبل شعیب صدیقی نے گزشتہ انتخابات کے دوران پی پی 147اور پی پی 156کے جمع کروائے جانے والے کاغذات نامزدگی میں اے ایس ایم وینچرز نامی آف شور کمپنی کا ذکر نہیں کیا ۔حقائق کی پردہ پوشی ان کی نااہلی کا سبب بن سکتی ہے۔