عمران خان کا فیس بک پیج کون چلاتا ہے؟ ارشد شریف نے ایسا انکشاف کر دیا کہ پی ٹی آئی والے بھی حیران پریشان رہ گئے، جان کر آپ کا منہ بھی کھلا کا کھلا رہ جائے گا

عمران خان کا فیس بک پیج کون چلاتا ہے؟ ارشد شریف نے ایسا انکشاف کر دیا کہ پی ٹی ...
عمران خان کا فیس بک پیج کون چلاتا ہے؟ ارشد شریف نے ایسا انکشاف کر دیا کہ پی ٹی آئی والے بھی حیران پریشان رہ گئے، جان کر آپ کا منہ بھی کھلا کا کھلا رہ جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیاسی جماعتوں کے لیڈران بے حد مصروف ہونے کے باعث اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس خود چلاتے ہیں لیکن بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ یہ اکاﺅنٹس کسی بااعتماد شخص کے حوالے کر دئیے جاتے ہیں لیکن بیانات اپنی مرضی کے لگواتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔بے پناہ کامیابی ملنے پر دپیکا نے معاوضہ بڑھایا تو فلمیں ملنا ہی بند ہو گئیں، پدماوت میں 13 کروڑ لینے والی اداکارہ اب ایک فلم کا کتنے کروڑ روپے معاوضہ طلب کر رہی ہیں؟ جان کر آپ گنتی ہی بھول جائیں گے 
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان بھی سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہو چکے ہیں اور ان کی ٹویٹس اور سٹیٹس وغیرہ سامنے آتا رہتا ہے مگر معروف صحافی ارشد شریف نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کا فیس بک پیج وہ خود نہیں بلکہ ان کے انتہائی قریبی ساتھی چلا رہے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ارشد شریف نے کہا کہ تحریک انصاف کے انتہائی ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے یہ پتہ چلا ہے کہ عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری پی ٹی آئی میں لابنگ کا کردار ادا کرتے ہیں اور عمران خان کا فیس بک پیج بھی وہ ہی چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے لیڈر کا فیس بک پیج زلفی بخاری ایک لابسٹ یا ایڈمن وغیرہ کی حیثیت سے چلا رہے ہیں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔