نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر ٹوائلٹس بناتے ہوئے ایسی سنگین غلطی کر دی گئی کہ معلوم ہوتے ہی خواتین کے پیروں تلے زمین نکل گئی، آخر ایسی کیا غلطی کی گئی ہے؟ جان کر آپ کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر ٹوائلٹس بناتے ہوئے ایسی سنگین غلطی کر دی گئی کہ ...
نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر ٹوائلٹس بناتے ہوئے ایسی سنگین غلطی کر دی گئی کہ معلوم ہوتے ہی خواتین کے پیروں تلے زمین نکل گئی، آخر ایسی کیا غلطی کی گئی ہے؟ جان کر آپ کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کو سٹیٹ آف دی آرٹ ائیرپورٹ قرار دیا گیا مگر افتتاح کے بعد وہاں گندگی اور انتظامات کے حالات دیکھ کر پاکستانی خاصا مایوس ہوئے مگر اب ایسا تہلکہ خیز انکشاف سامنے آ گیا ہے کہ جان کر ہی خواتین کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔بے پناہ کامیابی ملنے پر دپیکا نے معاوضہ بڑھایا تو فلمیں ملنا ہی بند ہو گئیں، پدماوت میں 13 کروڑ لینے والی اداکارہ اب ایک فلم کا کتنے کروڑ روپے معاوضہ طلب کر رہی ہیں؟ جان کر آپ گنتی ہی بھول جائیں گے 

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر آنے والے مسافر ٹوائلٹس استعمال کرتے ہوئے احتیاط برتیں کیونکہ طیاروں کے کاک پٹ سے ان ٹوائلٹس کے اندرونی حصے صاف نظر آنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس انکشاف کے باعث ٹوائلٹس استعمال کرنے والے افراد بالخصوص خواتین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اوپن ایئر ٹوائلٹس کا استعمال پسماندہ ترین علاقوں میں تو ہوتا تھا مگر اسلام آباد جیسے جدید شہروں میں یہ بات یقینا کوئی برداشت نہیں کرے گا کہ اس کے زیر استعمال ٹوائلٹ کا اندرونی منظر، باہر والوں کو نظر آئے لیکن ایسا ہی ہو رہا ہے اور بے نمبر 19 پر کھڑے طیاروں کے کاک پٹ سے ان ٹوائلٹس کا اندرونی حصہ صاف نظر آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل ڈیپارچر کے باتھ رومز اس طرح تعمیر کئے گئے ہیں کہ ایئرپورٹ کے بے نمبر 19 پر کھڑے طیارے کے کاک پٹ کی کھڑکی سے ان کا اندرونی منظر صاف دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد