کویت کی معروف کاروباری شخصیت شاہد جہانگیر کی جانب سے افطار ڈنر

کویت کی معروف کاروباری شخصیت شاہد جہانگیر کی جانب سے افطار ڈنر
کویت کی معروف کاروباری شخصیت شاہد جہانگیر کی جانب سے افطار ڈنر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کویت(عرفان شفیق سے)کویت میں پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیت، آنر المطوع انٹرنیشنل کنٹریکٹنگ کمپنی کے مالک شاہد جہانگیر کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

سفارتخانہ پاکستان سے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی ڈاکٹر عمر جاوید اور پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کی نظامت معروف مدرس سہیل یوسف نے کی۔ حماد ندیم نے تلاوت کلام کی سعادت حاصل کی، اسکے بعد معروف سکالر ڈاکٹر حافظ اسحاق زاہد نے رمضان اور زکوہ کے موضوع پر مفصل گفتگو کی۔

ڈاکٹر عمر جاوید نے کہا کہ رمضان کے بابرکت ماہ میں ملک پاکستان کو اپنی دعاوں میں ضرور یاد رکھیں۔ المطوع انٹرنیشنل کنٹریکٹنگ کمپنی کی جانب سے شاہد جہانگیر نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر حافظ اسحاق زاہد نے امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کرائی۔

مزید : عرب دنیا