ناراض سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ سے ن لیگی قیادت کا رابطہ ، الیکشن لڑانے کی یقین دہانی

ناراض سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ سے ن لیگی قیادت کا رابطہ ، الیکشن لڑانے کی ...
ناراض سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ سے ن لیگی قیادت کا رابطہ ، الیکشن لڑانے کی یقین دہانی

  

لودھراں (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ اور ان کے بیٹے کے ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ کرنے کے بعد لیگی قیادت کو خیال آ گیا۔شہباز شریف کا پیر اقبال شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ این اے 161سے شیر کے نشان پر الیکشن لڑانے کی یقین دہانی کرادی۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوزکے مطابق عام انتخابات میں ٹکٹ نہ دینے پر لودھراں سے ن لیگ کے سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ اور ان کے بیٹے نے ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ جس کے بعد ن لیگ کی اعلی قیادت کو خیال آگیا ۔ن لیگی رہنما عبدالرحمان کانجو پیر اقبال شاہ کے گھر پہنچ گئے جبکہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی ان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور این اے 161سے شیر کے نشان پر الیکشن لڑانے کی یقین دہانی کرادی۔

یاد رہے کہ سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ اور ان کے بیٹے کی آج جہانگیر ترین کے ہمراہ پریس کانفرنس بھی متوقع تھی۔واضح رہے کہ پیر اقبال شاہ جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد ان کے بیٹے علی ترین کو ضمنی انتخابات میں شکست دے چکے ہیں۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لودھراں