اپنے محسن کی بیٹی سے شادی کرنے والا اب کس عذاب میں گرفتار ہے؟ایک ایسا خواب جس میں اصل کہانی سامنے آجاتی ہے کہ دراصل معاملہ ہے کیا ؟حیران کن تعبیر آپ بھی جانئے 

اپنے محسن کی بیٹی سے شادی کرنے والا اب کس عذاب میں گرفتار ہے؟ایک ایسا خواب جس ...

لاہور(نظام الدولہ)میں دس بارہ سال سے برطانیہ میں رہ رہا ہوں۔میں نے شادی اپنے محسن کی بیٹی سے کی ۔انہوں نے مجھے پڑھا لکھا کر اس قابل بنایا کہ میں اس کا احسان ادا کرنا چاہتا تھا جس کے لئے انکی بیٹی سے شادی کی۔میں آج تک اس عورت کو نہیں سمجھ سکا جو میری بیوی ہے ۔کبھی اس پر شک ہوتا ہے کہ وہ مجھے بے وقوف بناتی ہے اور اسکو میری دولت کا لالچ ہے،میری ذات میں کوئی دلچسپی نہیں۔ وہ محض میرے ساتھ دولت کی وجہ سے رشتہ قائم رکھے ہوئے ہے ،میری ایک بیٹی ہے جس کی وجہ سے میں اس عورت پر بھروسہ کرنے پر مجبور ہوں ۔میں اللہ سے بہت ڈرتا ہوں کہ اگر میں نے اپنے محسن کی بیٹی جو کہ میری بیوی بھی ہے،اسکو طلاق دی تو ان کی روح کو دکھ ملے گا ۔چند دن پہلے میں اکیس مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر سویا تو مجھے خواب میں دکھائی دیا کہ میری بیوی گھر میں کھڑی ہے اور اسکے ہاتھ میں ایک بڑا سا آتشدان ہے۔میں اس سے کہتا ہوں کہ تم نے یہ آتشدان کیوں پکڑرکھا ہے ۔یہ آتشدان نفیس اور قیمتی لوہے کا تھا لیکن جب میں پلٹ کر دوسری جانب مڑتا ہوں اور پلٹ کر پھر اسکو دیکھتا ہوں تو وہ آتشدان لکڑی کا بن چکا ہوتا ہے ۔جبکہ اس وقت گھر میں اندھیرا بھی نہیں تھا نہ گھر میں سردی تھی ،میں حیران تھا کہ اس نے آتشدان کو کیوں اٹھا رکھا ہے ۔اس خواب کا کیا مطلب ہوسکتا ہے (آر ڈی ،مانچسٹر ) 

تعبیر۔اس خواب کیروشنی میں جو تعبیر نظر آتی ہے وہ کچھ یوں ہے کہ شروع میں آپ کی بیوی آپ اور پورے خاندان کے بہت مخلص تھیں لیکن اب ان کا طرزعمل منافقت پر مبنی ہے ۔ایسا کیوں ہوا ہے ؟ آپ کو خود اپنا بھی جائزہ لینا چاہئے۔ایک مخلص خاتون منافقانہ طرزعمل اپنانے پر کیوں مجبور ہوئی ۔امکان ہے کہ آپ میں شک اور وہم پایا جاتا ہے جیسا کہ خواب سے بھی یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ آپ بے جا وہم کا شکار ہیں اور بے یقینی پائی جاتی ہے۔(واللہ اعلم الصواب )

( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔کہاں رہتے ہیں،شادی شدہ ہیں ،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا،یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ nizamdaola@gmail.com )

مزید : روشن کرنیں /علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...