پی پی رہنماعبدالقادرپٹیل کے کاغذات نامزدگی مسترد،تحریری فیصلہ جاری

پی پی رہنماعبدالقادرپٹیل کے کاغذات نامزدگی مسترد،تحریری فیصلہ جاری
پی پی رہنماعبدالقادرپٹیل کے کاغذات نامزدگی مسترد،تحریری فیصلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی رہنماعبدالقادرپٹیل کے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کرد یا۔
الیکشن کمیشن کے تحریری فیصلہ کے مطابق این اے 248 سے پیپلز پارٹی کے امیدوارعبدالقادرپٹیل آئین کے آرٹیکل 62پر پورا نہیں اترتے،انہوںنے ایک کے بعد ایک 6غیرملکی دورے کئے اور دوروں کے اخراجات 3لاکھ 45ہزار ظاہر کئے جو ناقابل یقین ہے۔تحریری فیصلہ میں الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ آرٹیکل 62 کے تحت عبدالقادرپٹیل کے کاغذات نامنظورکیے گئے کیونکہ غیرملکی دوروں پرخرچ رقم کی درست تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔