آپ نظرکی کمزوری اور ہارٹ اٹیک سے بچ سکتے ہیں مگر کیسے ؟

آپ نظرکی کمزوری اور ہارٹ اٹیک سے بچ سکتے ہیں مگر کیسے ؟
آپ نظرکی کمزوری اور ہارٹ اٹیک سے بچ سکتے ہیں مگر کیسے ؟

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(نظام الدولہ )ایک ماہر دست شناس بھی کسی بڑے اور مایہ ناز ڈاکٹر سے کم نہیں ہوتا ۔وہ بیماریاں جو قیمتی اور مشکل ٹیسٹوں کے بعد معلوم کرکے ان کا علاج کیا جاتا ہے انہیں ہاتھ میں موجود لکیروں سے بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔

گزشتہ پچاس سال کے دوران چار ہزار سے زائدایسے ریسرچ پیپرز منظر عام پر آچکے ہیں جن میں دست شناسی اور صحت کے تعلق کو ثابت کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں اور اب جدید میڈیکل سائنس بھی یہ بات تسلیم کرنے پر مجبور ہے کہ ہاتھوں کی لکیروں کا صحت کے ساتھ گہر اتعلق ہے۔ ہاتھوں میں کئی ایسی علامات اور لکیریں پائی جاتی ہیں جو مختلف بیماریوں کی نشاندہی کرتی ہیں بلکہ یہ بھی معلوم کیا جاسکتا ہے کہ یہ بیماری کب پھوٹے گی ۔جن لوگوں کی نظر کمزور ہوتی چلی جاتی یا پھر وہ اندھے ہوجاتے ہیں ان کے ہاتھ میں دل کی لکیر میں جزیرہ پیدا ہوجاتا ہے جسے دیکھ کر آسانی سے کہا جاسکتا ہے کہ یہ مرض کب پیدا ہوگا ۔اور اس سے بچنے کے لئے احتیاط شروع کردی جائے تو اسکے نتائج کیا ہوں گے ۔

ماہر ین دست شناسوں کی تحقیقات کے مطابق جب ہاتھ میں کوئی علامت ظاہر ہونے لگے اور غیر معمولی لکیر سامنے آجائے تو اس کا فوری علاج کرنا چاہئے ۔جیسا کہ دل کے مریضوں کا معاملہ ہے ۔جب کسی کے دل کی لکیر میں ٹوٹ پھوٹ ہونے لگے اور جالی دار لکیر یں نمایاں ہونے لگ جائیں تو عمر کے اس حصے کا اندازہ لگاتے ہی اس جانب توجہ دیکر اپنا طرز زندگی بدل دینا چاہئے ۔باقاعدہ چیک اپ کرانا چاہئے اور مرض کی اصل وجہ کو ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔

دل کے والوز بند ہونے کی نشانی ہاتھ میں دل کی لکیر میں یوں ظاہر ہوتی ہے کہ یکے بعد دیگرے لکیریں پھوٹ کر نیچے جانے لگتیں اور آپس میں الجھ بھی جاتی ہیں۔ایسے لوگوں کے دل کے والو بند ہونے کا زیادہ خدشہ ہوتا ہے ۔انہیں مرغن اور چکنائی والی خوراک سے پرہیز کرنا چاہئے اور ورزش شروع کردینی چاہئے۔ (nizamdaola@gmail.com )

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم