’’ میرے سالے کو کینیڈا لیکر نہ گئی تو ۔۔۔‘‘ بھائی کی دھمکی سے عاجز بہن کے لئے وہ روحانی تسبیح جواسکی ڈھال بن جائے گی

’’ میرے سالے کو کینیڈا لیکر نہ گئی تو ۔۔۔‘‘ بھائی کی دھمکی سے عاجز بہن کے ...
’’ میرے سالے کو کینیڈا لیکر نہ گئی تو ۔۔۔‘‘ بھائی کی دھمکی سے عاجز بہن کے لئے وہ روحانی تسبیح جواسکی ڈھال بن جائے گی

  

لاہور(نظام الدولہ)ہمارا ایک ہی بھائی ہے جبکہ ہم پانچ بہنیں ہیں۔وہ سب سے چھوٹا ہے ۔والدین نے اکلوتا بیٹا ہونے کے ناطے اتنے لاڈ دیکھے کہ وہ پڑھائی سے باغی ہوگیا ۔والد کا اچھا بھلا کاروبارا ور جائیداد تھی ۔والد نے کہہ رکھا تھا کہ جائیداد ان کی ساری اولاد میں تقسیم ہوگی لیکن والد کی وفات کے بعد بھائی نے ساری جائیداد پر قبضہ کرلیا اور والدہ کو مجبور کرکے اس نے ہم بہنوں سے جائیداد سے دستبرداری کا اشٹام لے لیا ۔

مسئلہ یہ نہیں کہ ہمارے ہاتھ سے جائیداد چلی گئی۔رونا اس بات کا ہے کہ بھائی عیاش اور آوارہ ہے ۔پہلے اس نے سارا کاروبار تباہ کیا ۔ایک بازاری عورت سے شادی کی اور اس نے بھائی کو ایسا دیوانہ بنایا کہ بھائی کی نظر میں شرم و حیا نام کی کوئی چیز نہیں رہی۔میں چونکہ کینیڈا میں رہتی ہوں ،اس نے مجھ سے مطالبہ شروع کردیا ہے کہ میں اسکے آوارہ اور بدچلن سالے کو کینیڈا بلوا کر اسکی شادی کرادوں ۔بھائی میں تو ایسے کاموں سے دور بھاگتی ہوں اور یہ کام تو مجھ سے نہیں ہونے والا۔بھائی نے والدہ اور دوسری بہنوں سے مجھے فون کرانے کا ایسا شرمناک طریقہ اپنا رکھا ہے کہ کیا بتاوں ۔کہتا ہے کہ اگر اسکا سالا کینیڈانہ گیا تواسکی شادی چھوٹی بہن سے کردے گا۔مجھے کوئی تسبیح دیں تاکہ یہ مصیبت ٹل جائے (ناعمہ۔ٹورنٹو)

جواب۔اللہ آپ کے مصائب دور فرمائے ۔آپ روزانہ یاقابض اکیالیس سو بار پڑھا کریں ،اکیس روز تک یہ تسبیح پڑھیں اور اللہ سے اصلاح کے لئے دعا کیا کریں ۔بددعا کسی کو نہ دیجئے گا ۔انشا اللہ آپ کے اندر استقامت پیدا ہوگی اور مسئلے کا حل نکل آئے گا ۔اللہ عزوجل کے اسم مبارکہ یا قابض کی یہ شان ہے کہ اسکا ذاکر کسی ظالم کے ظلم کا شکار نہیں ہوتا اور کوئی بدچلن اور آوارہ انسان کسی عورت کو بلیک میل نہیں کرسکتا ۔(اپنے نام کی اسما الحسنٰی کی روحانی تسبیح حاصل کرنے کے لئے اس ای میل پر رابطہ کریں ،اپنا پورا نام ،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں nizamdaola@gmail.com )

مزید : روشن کرنیں /علاقائی /پنجاب /لاہور