سپریم کورٹ کے حکم کے بعد موبائل کارڈ لوڈ کرنے پر کتنے پیسے کٹ رہے ہیں؟ ایسا کام ہو گیا کہ پاکستانیوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے، جان کر آپ بھی ”سکتے“ میں آ جائیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے موبائل کارڈز پر عائد تمام قسم کے ٹیکسز معطل کرنے کا حکم جاری کیا تو پاکستانی خوشی سے نہال ہو گئے اور اس حکم پر عملدرآمد کا انتظار کرنے لگے لیکن ابھی تک 100 روپے کارڈ لوڈ کرنے پر اتنا ٹیکس ہی کاٹا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر ٹوائلٹس بناتے ہوئے ایسی سنگین غلطی کر دی گئی کہ معلوم ہوتے ہی خواتین کے پیروں تلے زمین نکل گئی، آخر ایسی کیا غلطی کی گئی ہے؟ جان کر آپ کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی
پاکستانیوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ اس وقت تو کارڈ لوڈ کرنے پر ٹیکس عائد ہو رہا ہے لیکن آج رات 12 بجے کے بعد سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق یہ تمام ٹیکس ختم ہو جائیں گے اور 100 روپے کا کارڈ لوڈ کرنے پر 100 روپے ہی ملیں گے کیونکہ کمپنیوں کو تحریری حکم نامہ موصول ہو گیا ہے اور ٹیکس کے خاتمے کیلئے ضروری اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔
سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق صارفین کو یہ سہولت صرف 15 دن کیلئے دستیاب ہو گی کیونکہ ایف بی آر، موبائل فون کمپنیاں اور دیگر سٹیک ہولڈرز ٹیکس کا نیا نظام وضع کرنے میں مصروف ہیں۔ البتہ نئے نظام کی تیاری میں تاخیر کی صورت میں ”ٹیکس فری “ لوڈ کی سہولت میں 15 روز کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ ٹیلی کام کمپنیوں کو صرف ایسے افراد سے ہی ٹیکس حاصل کرنا چاہئے جو ٹیکس نیٹ میں آتے ہیں اور اس مسئلے کے حل تک تمام قسم کے ٹیکس معطل کرتے ہوئے ایف بی آر کو ایسا نظام وضع کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے تحت ان افراد سے ٹیکس نہ لیا جا سکے جو ٹیکس نیٹ میں نہیں آتے۔