”کیا یہ سوال ڈی جی آئی ایس پی آر سے آئے ہیں اور۔۔۔؟“ مریم نواز شریف کاغذات نامزدگی جمع کرانے گئیں تو ایسے کیا سوال پوچھ لئے گئے کہ ان کے وکلاءنے بحث شروع کر دی، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

”کیا یہ سوال ڈی جی آئی ایس پی آر سے آئے ہیں اور۔۔۔؟“ مریم نواز شریف کاغذات ...
”کیا یہ سوال ڈی جی آئی ایس پی آر سے آئے ہیں اور۔۔۔؟“ مریم نواز شریف کاغذات نامزدگی جمع کرانے گئیں تو ایسے کیا سوال پوچھ لئے گئے کہ ان کے وکلاءنے بحث شروع کر دی، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز عام انتخابات کیلئے کاغذ ت نامزدگی جمع کروانے کیلئے گئیں تو ان سے ریٹرنگ افسر نے انٹریو میں ایسے سوال پوچھ لیے کہ مریم نواز کے وکلاءنے بحث شروع کر دی اور کہا کہ ”کیا یہ سوال ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے آ ئے ہیں “۔
تفصیلات کے مطابق ریٹرنگ افسر نے مریم نواز سے سوال کیا کہ آپ منتخب ہو کر پانی کے بحران کو کس طرح ڈیل کریں گی ؟ اس سوال پر مریم نواز کے وکیل میدان میں آئے اور کہا کہ یہ سوال آپ چیمبر میں پوچھ سکتے ہیں ، اس قانون کے تحت آپ یہ سوال نہیں پوچھ سکتے جس پر مریم نواز نے اپنے وکیل کو روکا اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے واٹر کانزرویشن کی ضرورت ہے جو کہ بہت ضروری ہے ۔
ریٹرنگ افسرنے مریم نواز سے دوسرا سوال کیا کہ آپ بھارت اور افغانستان کے ساتھ تعلقات کو کس تناظر میں دیکھتی ہیں ؟ اس سوال پر ایک مرتبہ پھر سے ان کے وکلاءنے اختلاف کا اظہار کیا اور کہا کہ ’کیا یہ سوال ڈی آئی ایس پی آر کی جانب سے آئے ہیں ‘؟ تاہم مریم نواز نے اپنے وکلاءکو ایک مرتبہ پھر ٹوٹکتے ہوئے جواب دیا کہ ہماری ہمسایوں کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں ہونی چاہیے ،اس وقت معاشی جنگ ہونی چاہیے ، بجائے اس کے کہ ہم ہر جگہ چھوٹی چھوٹی لڑائی شروع کر دیں ۔

مزید :

قومی -