برطانوی شہزادی کی اخلاق باختہ ویڈیو کی وجہ سے شاہی خاندان کے کروڑوں روپے خطرے میں پڑ گئے کیونکہ۔۔۔

برطانوی شہزادی کی اخلاق باختہ ویڈیو کی وجہ سے شاہی خاندان کے کروڑوں روپے ...
برطانوی شہزادی کی اخلاق باختہ ویڈیو کی وجہ سے شاہی خاندان کے کروڑوں روپے خطرے میں پڑ گئے کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)ابھی حال ہی میں برطانوی شہزادے ہیری اورمیگھن مارکل کی دھوم دھام سے شادی ہوئی اور اب اس نئی نویلی برطانوی شہزادی کی ایک ایسی اخلاق باختہ ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے جس نے شاہی خاندان کے کروڑوں روپے داﺅ پر لگا دیئے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق یہ ویڈیو ایک اشتہار پر مبنی ہے جس میں میگھن مارکل ایک برگر بناتی ہے تاہم برگر بنانے سے قبل وہ اپنا لباس اتار دیتی ہے اور انتہائی مختصر کپڑوں میں گرِل پر کباب کو سینکتی اور اس سے برگر بناتی نظر آتی ہے۔ آپ کو یاد ہو گا کہ ستمبر 2012ءمیں شہزادہ ہیری کی بھابی اور شہزادہ ویلیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کی فرانس میں چھٹیاں گزارنے کے دوران قابل اعتراض تصاویر فوٹوگرافرز نے بنا لی تھیں اور وہ فرانس کے میگزین ’کلوزر‘ میں شائع بھی ہو گئی تھیں۔ ان تصاویر میں شہزادی کیٹ اپنی رہائش گاہ کی بالکونی میں انتہائی مختصر لباس میں دھوپ سینک رہی ہوتی ہیں۔یہ تصاویر شائع ہونے پر شہزادہ ویلیم اور شہزادی کیٹ نے اس میگزین اور فوٹوگرافر کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا تھا اور عدالت نے ان کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے میگزین کو انہیں 92ہزار پاﺅنڈ (تقریباً1کروڑ 45لاکھ 88ہزار روپے) ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔


اب میگھن مارکل کی اس ویڈیو کو مدنظر رکھتے ہوئے فرانس کے وکلاءنے ایک بحث شروع کر دی ہے کہ شہزادی کیٹ کے مقدمے میں میگزین کو جرمانہ کچھ زیادہ ہی کیا گیا۔ وکلاءیہ دلیل پیش کر رہے ہیں کہ جدیددور کی خواتین اپنے جسم کی تشہیر کے لیے اپنے جسم کی نمائش کرتی ہیں۔ میگھن مارکل اس بات کا ثبوت ہے کہ جدت پسند شاہی خواتین بھی تشہیر کے لیے یہ کام کرتی ہیں چنانچہ کیٹ مڈلٹن کی اس طرح کی تصاویر منظرعام پر آنا کوئی بڑی بات نہیں تھی۔ کسی کی خلوت میں دخل اندازی کے مقدمے میں روایتی طور پر 100پاﺅنڈ (تقریباً 15ہزار روپے) ہرجانہ کیا جاتا ہے، چنانچہ اس کیس میں بھی اتنا ہی ہونا چاہیے تھا۔“ رپورٹ کے مطابق وکلاءاس دلیل کے ساتھ دوبارہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے جا رہے ہیں اور امکان پیدا ہو چکا ہے کہ عدالت کی طرف سے میگزین کو کیے جانے والے جرمانے میں کمی کر دی جائے گی۔ یوں میگھن مارکل کی اس ویڈیو نے شہزادہ ویلیم اور شہزادی کیٹ کو کروڑوں کا جھٹکا دے دیا ہے۔