عید الفطر کے موقع پر صدر ممنون حسین نے وہ کام کردیا جو اس سے پہلے آصف علی زرداری بھی کیا کرتے تھے

عید الفطر کے موقع پر صدر ممنون حسین نے وہ کام کردیا جو اس سے پہلے آصف علی ...
عید الفطر کے موقع پر صدر ممنون حسین نے وہ کام کردیا جو اس سے پہلے آصف علی زرداری بھی کیا کرتے تھے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت ممنون حسین نے عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کو سزاﺅں میں خصوصی معافی دی ہے۔ وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق عمر قید کے قیدیوں کی سزا میں 90دن کمی کی جائے گی۔ ملک دشمن سرگرمیوں، مذہبی انتہا پسندی، ڈکیتی ، راہزنی ، اغوا اور فارنرز ایکٹ کے تحت سزا یافتگان کو معافی نہیں ملے گی۔ دوسرے تمام قیدیوں کی سزاﺅں میں 45دن کی خصوصی معافی کا اعلان کیا گیا ہے۔ 65سال یا اس سے زائد عمر کے مرد اور60 سال یا اس سے زائد عمر کی ان خاتون قیدیوں کی باقی قیدمعاف کر دی گئی ہے جو اپنی سزا کا ایک تہائی حصہ کاٹ چکے ہیں۔البتہ یہ معافی دہشت گردی یا قتل کے مجرموں کے لئے نہیں ہوگی۔ایسی خواتین جو بچوں کے ہمراہ جیل میں ہیں اور دہشت گردی میں ملوث نہیں ان کی سزاﺅں میں ایک سال تک کمی کر دی گئی ہے۔ صدر مملکت نے 18سال سے کم عمر بچوں کو بھی رہائی دے دی ہے جو اپنی قید کی سزا کا ایک تہائی حصہ کاٹ چکے ہیں، کو رہائی دے دی ہے یہ معافی دہشت گردی، زنا، راہزنی، ڈکیتی یا اغوا کے مجرم بچوں کیلئے نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری بھی عید کے موقع پرقیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان کرتے تھے ۔

مزید : قومی