اب آپ اپنے وزن میں 30 کلو اضافہ کر کے 15 لاکھ روپے کما سکتے ہیں، مگر کیسے؟ جانئے

اب آپ اپنے وزن میں 30 کلو اضافہ کر کے 15 لاکھ روپے کما سکتے ہیں، مگر کیسے؟ جانئے
اب آپ اپنے وزن میں 30 کلو اضافہ کر کے 15 لاکھ روپے کما سکتے ہیں، مگر کیسے؟ جانئے

لندن(نیوز ڈیسک) وزن بڑھانا کوئی مشکل کام نہیں۔ بس دل کھول کر کھاتے جائیے اور وزن بڑھاتے جائیے۔ہم میں سے اکثر زندگی کے اس تجربے سے گزر چکے ہیں، لیکن اگر آپ یہی کام برطانوی کمپنی bark.com کے لئے کریں تو اس کے بدلے لاکھوں روپے بھی مل سکتے ہیں، بس شرط یہ ہے کہ وزن بڑھانے کے بعد مقررہ مدت میں کم بھی کرنا ہو گا۔

یہ کمپنی ایسے افرادکو 10ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 15 لاکھ پاکستانی روپے) دینے کیلئے تیار ہے جو تین ماہ کے دوران اپنے وزن میں 30 کلوگرام کا اضافہ کریں اور پھر اگلے تین ماہ کے دوران اس وزن کو کم کرکے واپس نارمل حالت میں بھی آجائیں۔ کمپنی ایک پراجیکٹ پر کام کررہی ہے جس کا مقصد یہ ظاہر کرنا ہے کہ محدود وقت میں وزن میں تیزی سے کمی کرنا بالکل ممکن ہے۔ اس ضمن میں کمپنی کی جانب سے وزن بڑھانے اور پھر کم کرنے والوں کو ماہرین کی مشاورت اور غذاﺅں اور ورزش کے بارے میں خصوصی رہنمائی بھی دی جائے گی جس کے ذریعے ان کیلئے ممکن ہوگا کہ وہ اپنا وزن تیزی سے کم کرسکیں۔

پراجیکٹ کا حصہ بننے والوں کو کل رقم کا پانچ فیصد ایڈوانس دیا جائے گا جبکہ باقی رقم اس وقت ادا کی جائے گی جب وہ اپنے وزن میں 30 کلوگرام کا اضافہ ختم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ اس پراجیکٹ کا حصہ بننے کیلئے ضروری ہے کہ آپ کی عمر 18 سال سے زائد ہو اور آپ ہفتے میں پانچ بار کمپنی کی جانب سے مقرر کردہ جگہوں پر منعقد ہونے والی خصوصی نشستوں میں شامل ہوسکیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...