بھارتی شہریوں کے لئے متحدہ عرب امارات نے ایسا اعلان کردیا کہ پاکستانیوں نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ یہ دن بھی آئے گا

بھارتی شہریوں کے لئے متحدہ عرب امارات نے ایسا اعلان کردیا کہ پاکستانیوں نے ...
بھارتی شہریوں کے لئے متحدہ عرب امارات نے ایسا اعلان کردیا کہ پاکستانیوں نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ یہ دن بھی آئے گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دبئی سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) خلیجی ممالک میں بھارتی شہریوں کے ساتھ پہلے بھی نسبتاً اچھا سلوک ہی کیا جاتا ہے لیکن اب متحدہ عرب امارات نے تو بھارتی شہریوں کیلئے ویزہ آن ارائیول کی سہولت بھی پیش کردی ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی کے جنرل ڈائریکٹری آف ریذیڈنسی آف فارنرز افیئرز کی جانب سے حال ہی میں ایک معلوماتی ویڈیوشیئر کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح بھارتی پاسپورٹ کے حامل کچھ مخصوص شہری متحدہ عرب امارات میں آمد پر ویزہ حاصل کرسکتے ہیں۔ ویزہ آن ارائیول کی سہولت سے مستفید ہونے کیلئے سب سے پہلی شرط تو یہ ہوگی کہ بھارتی شہری کے پاس برطانیہ یا یورپی یونین کے کسی ملک کا ریذیڈنسی ویزہ ہو۔ یہ ویزہ چھ ماہ سے زائد عرصے کیلئے کارآمد ہونا چاہیے۔ ان افراد کو انٹری پرمیشن کی فیس درہم 100 اور سروس فیس 20 درہم بھی ادا کرنا ہوگی۔ اس فیس کی ادائیگی کے بعد پاسپورٹ کنٹرول سے رابطہ کرنا ہوگا۔ انٹری پرمٹ حاصل کرنے والے افراد متحدہ عرب امارات میں 14 دن تک قیام کرسکیں گے جبکہ 250 درہم کی تجدیدی فیس اور 20 درہم کی سروس فیس ادا کرکے ایک بار کیلئے ویزے میں 28 دن کی توسیع بھی ممکن ہوگی۔

مزید : عرب دنیا