دوسرا ٹی ٹوئینٹی ،پاکستانی باولرز نے سکاٹ لینڈ کی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیئے،84 رنز سے شکست دے دی

دوسرا ٹی ٹوئینٹی ،پاکستانی باولرز نے سکاٹ لینڈ کی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا ...

ایڈنبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن )دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو شکست دے کر دو میچوں پر مشتمل سریز وائٹ واش کردی ۔پاکستان نے مقررہ 20اوورز میں 166رنز بنائے ،جواب میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم 82رنز پر ڈھیر ہو گئی اور پاکستان نے 84رنز سے میچ جیت لیا ۔

تفصیل کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنر فخر زمان اور احمد شہزاد نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا ،فخر زمان 25گیندوں پر 33سکور بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ احمد شہزاد 22گیندوں پر 24سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔لیکن مڈل آرڈر خاطر خواہ کار کردگی دکھانے میں ناکام رہا ۔حسین طلعت 19گیندوں پر 17سکور بنا کر آﺅٹ ہوئے ،سرفراز احمد 13گیندوں پر 14رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ آصف علی بغیر کسی رنز کے آوٹ ہو گئے ۔اس کے بعد لوئرمڈل آرڈر نے پاکستانی ٹیم کوسہارا دیا ،شاداب خان اورشعیب ملک نے اچھی پارٹنرشپ لگائی ،شاداب خان بھی آخری اوور میں 17گیندوں پر 17رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ۔شعیب ملک نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 22گیندو ں پر 49سکور بنائے ۔یو ں قومی ٹیم نے حریف کو جیت کے لیے 167رنز کا ہدف دیا ۔جواب میں سکاٹ لینڈ کے بلے باز کھیل کے آغاز میں ہی قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے ۔پاکستان نے ابتدائی اوورز میں ہی 3 وکٹیں لے لیں کامیاب ہو گیا ۔عثمان شنواری کی گیند پر منسے بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے جبکہ برنگٹن 15گیندوں پر 20رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ۔کوئٹزر ایک سکور بنا کر عثمان شنواری کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔اس کے بعد میک لوڈ فہیم اشرف کی گیند پر آوٹ ہوئے ،لیسک 9رنز بنا کرمحمد نواز کی گیند پر آوٹ ہوئے ،کراس صرف 5رنز بنا کر شاداب کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے تین ،عثمان شنواری نے دو وکٹیں لیں جبکہ شاداب خان اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔یوں سکاٹش ٹیم 82رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...