”اس آدمی کے کرتوت بے نقاب ہو جائیں تو سر شرم سے جھک جائیں “ نوازشریف اور مریم نواز کے بعد چوہدری نثار نے ن لیگ کے ایک اور بڑے رہنما پر حملہ کر دیا

”اس آدمی کے کرتوت بے نقاب ہو جائیں تو سر شرم سے جھک جائیں “ نوازشریف اور مریم ...
”اس آدمی کے کرتوت بے نقاب ہو جائیں تو سر شرم سے جھک جائیں “ نوازشریف اور مریم نواز کے بعد چوہدری نثار نے ن لیگ کے ایک اور بڑے رہنما پر حملہ کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری نثار نے اپنی توپوں کا ’رخ ‘ تبدیل کرتے ہوئے اب پرویز رشید کی طرف کر دیاہے اور کہاہے کہ اگر ان کی کرتوتیں بے نقاب ہو جائیں تو سر شرم سے جھک جائیں ۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار اور ن لیگ کی قیادت کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرتے جارہے ہیں اور انہیں ابھی تک ن لیگ کی جانب سے ٹکٹ جاری نہیں کیا گیاہے تاہم انہوں نے ٹکٹ کیلئے درخواست نہ دینے فیصلہ کرتے ہوئے الیکشن آزاد حیثیت میں لڑنے کا ارادہ کر لیاہے ۔

گزشتہ روز پرویز رشید نے چوہدری نثار پر تنقیدکرتے ہوئے کہا تھا کہ چوہدری نثار کی سازش ناکام بنانے کیلئے میں نے وزارت چھوڑی ، چوہدری نثار مجھے نوازشریف سے دور نہیں کر سکتے ، مریم نواز نے پارٹی کو سہارا دیا جب چوہدری نثار غداری کر رہے تھے۔ انہو ںنے کہا کہ چوہدری نثار نے ن لیگ کی اینٹیں لگائیں نہ ہی چوری کر سکے۔

جس پر اب چوہدری نثار خود میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے پرویز رشید کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ پر ویز رشید کے کرتوت بے نقاب ہو جائیں تو سر شرم سے جھک جائیں گے ، پرویز رشید نے پارٹی میں خوش آمد کو منشور کا حصہ بنایا ہے اور پرویز رشید جیسے لوگ خوش آمد کی بد ترین مثال ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی غداروں نے(ن)لیگ پرسیکولرنظریہ مسلط کیااور ن لیگ کو فیملی پارٹی بنانے کے مشورے دیئے ، پرویزرشیداخلاقی،سیاسی اورنظریاتی پیمانے پرپورانہیں اترتے۔

مزید : قومی