میں نے وہ کام کیا جو بڑے بڑے نہیں کر سکے :شیخ رشید احمد
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں نے منہ کھولا تو ”لتر “10لگیں گے اور گنا ایک جائے گا ۔ میں نے وہ کام کیاہے جو بڑے بڑے نہیں کر سکے ۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق افطارڈنر سے خطاب میں شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چودھری نثارنے تو نااہلوں کے خلاف منہ کھولنے کی دھمکی دی ہے لیکن اگر میں نے منہ کھولا تو ان کو ”لتر“10لگیں گے اور گنا ایک جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وہ کام کیا جوبڑے بڑے نہیں کر سکے ۔عمران خان کا ایک اور مسئلے پر ساتھ دینے پر مشکورہوں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید اس ملک کے غریبوں اور محکوموں کی آواز ہے ۔ملک میں پانی ، بجلی اور دیگر مسائل سر اٹھائے کھڑے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ نواز شریف کہا کرتے تھے کہ میں اسمبلی میں نہیں رہوں گا لیکن وہ خود اسمبلی میں نہ رہے اور میں سرخرو ہوا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ ملک اس وقت شدید اقتصادی مسائل کا شکارہے ۔