سابق صدر پرویز مشرف نے سپریم کورٹ کا حکم ماننے سے انکار کردیا

سابق صدر پرویز مشرف نے سپریم کورٹ کا حکم ماننے سے انکار کردیا
سابق صدر پرویز مشرف نے سپریم کورٹ کا حکم ماننے سے انکار کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق صدر پرویز مشرف نے سپریم کورٹ کا حکم ماننے سے انکار کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔سپریم کورٹ نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو 14 جون کو دوپہر 2 بجے تک عدالت میں پیش ہونے کی مہلت دی ہے۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق پرویز مشرف نے کل 14 جون کوسپریم کورٹ پاکستان میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے کہا کہ پرویز مشرف سیاستدانوں کی طرح میں آرہا ہوں کی گردان مت کریں، انہیں کس بات کا تحفظ چاہیے اور کس خوف میں مبتلا ہیں، اگر وہ کمانڈو ہیں تو آکر دکھائیں، اتنا بڑا کمانڈو کیسے خوف کھا گیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی