اخبار میں جنازوں کے اشتہار ڈھونڈ کر یہ خاتون مرحوم کے گھر جاکر کیا کرتی تھی؟ پکڑی گئی تو ایسا انکشاف کہ آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہوجائیں گے

اخبار میں جنازوں کے اشتہار ڈھونڈ کر یہ خاتون مرحوم کے گھر جاکر کیا کرتی تھی؟ ...
اخبار میں جنازوں کے اشتہار ڈھونڈ کر یہ خاتون مرحوم کے گھر جاکر کیا کرتی تھی؟ پکڑی گئی تو ایسا انکشاف کہ آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوز ڈیسک)جرائم پیشہ لوگ احساس سے عاری تو ہوتے ہی ہیں لیکن شاید ہی کوئی مجرم امریکی خاتون لٹونیا سٹورٹ جیسا بے حس ہو۔ نیویارک سے تعلق رکھنے والی یہ بدبخت خاتون ان لوگوں کے گھروں کو لوٹتی تھی جو اپنے کسی پیارے کی آخری رسوم کے لئے قبرستان گئے ہوتے تھے۔
ویسٹ چیسٹر کاﺅنٹی کے علاقے سے پولیس کو متعدد افراد کی جانب سے شکایات موصول ہوئی تھیں جن کے گھروں کو اس وقت لوٹ لیا گیا جب وہ اپنے کسی عزیز کی آخری رسوم کیلئے گھر سے باہر تھے۔ پولیس نے پے در پے ایک جیسے واقعات پیش آنے کے بعد علاقے میں نگرانی شروع کردی۔ پیری ٹاﺅن کے علاقے میں ایک شخص کی موت ہونے پر پولیس اس کے گھر کی نگرانی کررہی تھی جب 26 سالہ لٹونیا سٹورٹ کو چوری چھپے اس کے گھر میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس خاتون کو گھر کے اندر چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔
جب اس شیطان صفت خاتون سے تفتیش کی گئی تو اس نے بتایا کہ وہ اخبار میں آخری رسومات کے بارے میں شائع ہونے والے اشتہارات پر نظر رکھتی تھی۔ ان اشتہارات سے اسے معلوم ہوجاتا تھا کہ کس وقت گھر والے آخری رسوم کی ادائیگی کیلئے قبرستان گئے ہوں گے او رگھر خالی ہوگا۔ اس شیطانی حکمت عملی کو استعمال کرتے ہوئے اس نے درجنوں گھروں میں چوری کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کے درجنوں الزامات کے تحت لٹونیا کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔