قرآن مجید میں مذکور تمام اخلاق حسنہ کے مخاطب حضور اکرم ﷺ ہی ہیں:فرح ناز

قرآن مجید میں مذکور تمام اخلاق حسنہ کے مخاطب حضور اکرم ﷺ ہی ہیں:فرح ناز
قرآن مجید میں مذکور تمام اخلاق حسنہ کے مخاطب حضور اکرم ﷺ ہی ہیں:فرح ناز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے کہا ہے کہ قرآن مجید اللہ کریم کی وہ عظیم کتاب ہے جو محسن انسانیت حضور اکرم ﷺ پر نازل ہوئی،قرآن حکیم میں اللہ تعالی نے اخلاق حسنہ کے تمام مدارج کو تفصیلی بیان فرمادیا،قرآن مجید میں مذکور تمام اخلاق حسنہ کے مخاطب حضور اکرم ﷺ ہی ہیں،اللہ تعالی نے حضور ﷺ کی سیرت طیبہ کو اہل ایمان کے لیے بہترین نمونہ عمل قرار دیا،ارشاد خداوندی ہے’’اور بے شک آپ ﷺ اخلاق کے اعلیٰ مرتبے پر فائض ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام منہاج گرلز کالج میں منعقدہ شہر اعتکاف میں موجود ہزاروں معتکفات سے ’’قرآن، اخلاق اور صاحب قرآن‘‘کے موضوع پر خطاب کر تے ہوئے فرح ناز نے کہا کہ قرآن مجید میں موجود لفظ ’’خلق‘‘ حضور ﷺ کی سیرت،کردار،شخصیت اور مبارک زندگی کے تمام پہلوؤں کا بدرجہ اتم احاطہ کرتا ہے،صاحب قرآن ﷺ کے اخلاق حسنہ کا مشاہدہ قرآن مجید کے تناظر میں کیا جائے تو یہ قرآن حکیم کو پرتو ہی نظر آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ رسول اکرم ﷺ اپنے اقوال،افعال، احوال اور امور زندگی میں ہمیشہ قرآن مجید کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے تھے،حضور اکرم ﷺ کا اخلاق کریمانہ ہی تھا کہ جس نے عرب کے متشدد اور جہالت میں غرق معاشرے کو اس قدر متاثر کیا کہ وہ اسلام کی آغوش میں آگئے،صاحب قرآنﷺ کا اخلاق قرآن مجید کی منشاء کے عین مطابق تھا،آپ ﷺ کا اخلاق حسنہ قرآن مجید میں مذکور اخلاقیات کا عملی نمونہ تھا۔