زلفی بخار ی کے معاملے میں عمران خان نے کوئی قانون نہیں توڑا:فیصل جاوید

زلفی بخار ی کے معاملے میں عمران خان نے کوئی قانون نہیں توڑا:فیصل جاوید
زلفی بخار ی کے معاملے میں عمران خان نے کوئی قانون نہیں توڑا:فیصل جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ زلفی بخاری کے معاملے میں عمران خان نے کوئی قانون نہیں توڑا ۔ تحریک انصاف کی جانب سے جہاں بھی غلطی کی جائے میڈیا کواس پر آواز بلند کرنی چاہئے ۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام ”آف دا ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا ہے کہ زلفی بخاری کے معاملے میں عمران خان نے کوئی قانون نہیں توڑا ، تحریک انصاف جہاںغلط ہو وہاں میڈیا کو آواز اٹھانی چاہئے ۔ کوئی بھی فرد قانون سے بالاتر نہیں ہے ۔عمران خان کو اس معاملے کا پتہ ہی نہیں تھا اور انہوں نے زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کیلئے فون نہیں کیا تھا ۔ ان کوبتایا گیاتھا کہ کوئی مسئلہ ہے اس لئے دیر ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا بلیک لسٹ اور ای سی ایل میں نام ہونے میں فرق ہے ۔ زلفی بخاری قانونی طریقے سے ملک سے باہر گئے اور اب واپس ملک میں آگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زلفی بخاری کو بھی پتہ نہیں تھا کہ ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے ۔زلفی بخاری کو ایسی ٹویٹس نہیں کرنی چاہئے تھی۔

مزید :

قومی -