قانون میں تبدیلیاں امیروں کیلئے ہوتی ہیں، وزارت داخلہ زلفی بخاری معاملے کی وضاحت کرے :قمرزمان کائرہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ وزارت داخلہ کوزلفی بخاری کے معاملے پر وضاحت کرنی چاہئے ۔ پاکستان میں امیروں کیلئے قانون میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دا ریکارڈ “ میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ زلفی بخاری کے معاملہ پر وزارت داخلہ کو وضاحت کرنی چاہئے۔پاکستان میں امیروں کے لئے قانون میں تبدیلیاں ہوتی ہیں۔عام آدمی کو تو ایف آئی اے والے ایک طرف لائن میں کھڑاکردیتے ہیں۔یہ بات درست ہے کہ زلفی بخاری قانونی طریقے سے ملک سے باہر گئے لیکن بحث اس بات پر ہورہی ہے کہ عمران خان قانون پر عمل درآمد کی بہت بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے خود نہیں گیا بلکہ میں نے اپنے وکیل کو بھائی کے ساتھ بھیجا تھا ۔ انہوں نے کہا مریم نواز کبھی بھی پارٹی کی عہدے دارنہیں رہیں لیکن ان کے کاغدات نامزدگی جمع کراتے وقت کتوں سے چیکنگ کرائی گئی لیکن ہم کو اور پیپلز پارٹی کی دیگر قیادت کوبھی سیکورٹی خدشات ہیں لیکن ہم کو تو کبھی ایسی سکیورٹی نہیں دی گئی بلکہ ہم کو صرف سیکورٹی خدشات سے آگاہ کردیا جاتا ہے ۔
