اوبر کے ٹیکسی ڈرائیور نے پیچھے بیٹھی دو لڑکیوں کو ایسا شرمناک کام کرتے ہوئے دیکھ لیا کہ انہیں گاڑی سے ہی نیچے اتار کر دیا اور پھر ۔۔۔
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکہ کے شہر نیویارک میں اوبر ٹیکسی ڈرائیور نے اپنی گاڑی میں پیچھے بیٹھی دو لڑکیوں کو بوس وکنار کرنے پر ٹیکسی سے اتار کر دیا جس پر ٹیکسی ڈرائیور کا ابتدائی طور پر لائسنس معطل کر دیا گیاہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق 26 سالہ ایلیکس لووائن اور 24 سالہ ایما پیچل جو کہ نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں رہتی اور ہم جنس پر ست ہیں،دونوں لڑکیاں رات دیر گئے اپنی دوست کی سالگرہ کی تقریب سے واپس اپنے گھر مین ہیٹن لوٹ رہی تھیں،اس دوران گاڑی میں بیٹھے ہوئے انہوں نے ایک دوسرے کو بوسہ دیا جس پر ٹیکسی ڈرائیور طیش میں آ گیا اور انہیں گاڑی سے نیچے اتار دیا ۔
اوبر کے قوانین کے مطابق کوئی بھی مسافر گاڑی میں سفر کے دوران ایک دوسرے کو غیر اخلاقی طریقے سے چھو نہیں سکتا اور ڈرائیور کے ساتھ بھی جسمانی تعلق قائم نہیں کر سکتا ۔لڑکیوں کا کہناہے کہ انہوں نے ایک دوسرے کو غلط طریقے سے چھوا نہیں بلکہ صرف بوسہ ہی لیا تھا۔لڑکیوں کا کہناہے کہ گاڑی ابھی مین ہیٹن سے کافی دور تھی کہ ڈرائیور نے سڑکے کے سائیڈ پر گاڑی روکی اور دروازہ کھول کر کہنے لگا کہ آپ گاڑی سے اتر جائیں ، یہ غیر قانونی ہے۔
نیویارک ٹیکسی اینڈ لیموزین کمیشن کے ترجمان نے کہاہے کہ ابتدائی طور پر ڈرائیور احمد ال بوتاری کا لائسنس معطل کر دیا گیاہے اور تحقیقات کی جارہی ہیں ، احمد 2014 سے امریکہ میں گاڑی چلا رہے ہیں ۔
