فلم سنجو کے قابل اعتراض سین کے خلاف شکایت درج

فلم سنجو کے قابل اعتراض سین کے خلاف شکایت درج
فلم سنجو کے قابل اعتراض سین کے خلاف شکایت درج

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی( آن لائن )بالی ووڈ بابا سنجے دت کی زندگی پر بنائی فلم سنجو کے ٹریلر اور گانوں نے جہاں فلمی مداحوں کی بے تابی کو بڑھایا ہے، وہیں اس فلم کے ٹریلر کے کچھ مناظر نے بعض افراد کو تکلیف بھی پہنچائی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرتھوی مشیک نامی شخص نے بھارت کے فلم سینسر بورڈ سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن(سی بی ایف سی) کو ایک خط لکھ کر سنجو کے ایک منظر پر اعتراض اٹھایا۔پرتھوری مشیک کی جانب سے سی بی ایف سی کے چیئرمین کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سنجو کے ٹریلر میں ایک نامناسب سین دکھایا گیا ہے، جو غیر حقیقی ہے۔خط میں دعوی کیا گیا ہے کہ فلم کے ٹریلر میں دکھائے گئے منظر کو اس فلم سے قبل کسی بھی بھارتی فلم میں اس طرح نہیں دکھایا گیا کیونکہ درحقیقت بھارت بھر کی کسی بھی جیل میں آج تک ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔خط میں سنجو کے اس منظر کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں فلم کے مرکزی اداکار یعنی رنبیر کپور کو جیل میں قید دکھایا گیا ہے اور اس دوران ان کی بیرک میں ٹوائلٹ کا انسانی فضلے سے ملا پانی داخل ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

سماجی کارکن نے خط میں دعوی کیا کہ ان کی جانب سے حکومت سے معلوم کیے گئے ریکارڈ سے انہیں پتہ چلا ہے کہ آج تک کسی بھارتی جیل میں ایسا واقعہ پیش نہیں آیا۔پرتھوری مشیک نے دلیل دی کہ اگرچہ آج تک بہت ساری فلمیں جرائم پیشہ افراد پر بنائی گئی ہیں، جنہیں جیلوں میں قید بھی دکھایا گیا ہے، تاہم کسی بھی فلم میں ایسا نامناسب منظر نہیں دکھایا گیا۔سماجی کارکن نے دھمکی دی کہ اگر فلم کے اسی سین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی تو وہ مجبور فلم کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔واضح رہے کہ فلم سنجو کا ٹریلر گزشتہ ماہ 30 مئی کو جاری کیا گیا تھا، جس میں رنبیر کپور کو جیل کی ایک بیرک میں قید دکھایا گیا تھا۔

مزید : تفریح