عید الفطر جمعے کو ہو گی یا ہفتے کو ؟ محکمہ موسمیات میدان میں آگیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرح پاکستانی مسلمانوں کو بھی عیدالفطر کا بے صبری سے انتظار ہے ، عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل لاہور میں ہو گاالبتہ ماہرین کے مطابق ملک کے بعض علاقوں میں چاند نظر آنے کے امکانات کم تو بعض علاقوں میں زیادہ ہیں۔
ادھرمحکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 14 جون کو رات 12 بجے کے قریب ہو گی اور شام کے وقت اس کی عمر 19 گھنٹے 3 منٹ ہو گی۔ مطلع کبھی صاف اور کبھی جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، لہذا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔کل محکمہ اوقاف کے دفتر میں ہونیوالے اجلاس میں کمیٹی کے ممبران، محکمہ فلکیات، محکمہ موسمیات اور دیگر متعلقہ محکموں کے ماہرین اور عہدیدار بھی شرکت کریں گے۔شہری شوال المکرم کا چاند نظر آنے کی شہادت زونل کمیٹی کو دے سکیں گے۔ مرکزی اجلاس کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں ہو گا اور حتمی اعلان بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔
