”تین منٹ میں ایسا پوسٹ مارٹم کردوں گا کہ آپ سیاست سے بھاگ جائیں گی“شیح رشید مریم نواز پر برس پڑے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے نااہلی کیس میں اپنی بریت کے حوالے سے مریم نواز کے ٹوئٹ پر ردعمل کے اظہار میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”میں چودھری نثارنہیںہوں۔ میں تین منٹ میں ایسا پوسٹ مارٹم کردوں گا کہ آپ سیاست سے بھاگ جائیں گی ۔“
جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے نااہلی کیس پر مریم نواز کے ٹوئٹ پر مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں چودھری نثار نہیں ہوں۔مریم نواز کے حوالے سے میں کہتا ہوں کہ میں بچوں پر تبصر ہ نہیں کرتا ۔میں چودھری نثارنہیں ہوں جوتین سال کی بات کروں گا ۔میں تین منٹ میں ایسا پوسٹ مارٹم کروں گا کہ آپ سیاست سے بھاگ جائیں گی ۔ میں آپ سے کہتا ہوں کے میں نوازشریف نہیں شیخ رشید ہوں۔ میں نے مریم صاحبہ پہ کبھی تبصرہ نہیں کیا اور نہ کروں گا ۔ نواز شریف کی ساری تباہی کی ذمہ دار مریم نواز ہیں اور آج نواز شریف جہاں کھڑے ہیں مریم نواز کی وجہ سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مسلم لیگ (ن) کی سیاست مریم نواز اور نواز شریف کے پاس ہے اور شہباز شریف ہمیشہ سٹیبلشمنٹ کو بیوقوف بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں ۔شیخ رشید نے کہا کہ میں نہ پانامہ ہوں اور نہ میں اقامہ ہوں اور نہ میں منی لانڈر ہوں ۔ اگر مکان کی قیمت کا مسئلہ تھا تو میں نے وکیل سے کہا تھا کہ اس کی قیمت آپ دے دیں اور مکان لے لیں۔انہوں نے کہا کہ کیس اس قدر سیریس ہوگا میں نے سوچا ہی نہیں تھا ۔انہوں نے کہا یہ چاہتے ہیں کہ میں مر جاﺅں جس دن میں مرجاﺅں گا یہ کفن اٹھا کر بھی دیکھیں گے کہ شیخ رشید کہیں زندہ تو نہیں ہوگیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ خانہ نمبر دو کے لوگ تھے جو خانہ نمبر ایک میں آگئے اور اب میں قومی اسمبلی میں 10نمبر کا ”لتر “لیکر آرہا ہوں۔شیخ رشید نے کہا کہ میں مسلم لیگ ن کی حکومت بنتے نہیں دیکھ رہا۔ تحریک انصاف ہی ایک ایسی جماعت ہے جو مسلم لیگ ن کامقابلہ کر سکتی ہے ۔ پیپلزپارٹی صرف انتخابات میں ایک حد تک ووٹ لے گی اس سے کسی بریک تھروکا امکان نہیں ہے ۔
