جائیداد کے تنازعے پر شہری نے بہن کو گھر سے نکال کر گھر نذر آتش کردیا 

جائیداد کے تنازعے پر شہری نے بہن کو گھر سے نکال کر گھر نذر آتش کردیا 
جائیداد کے تنازعے پر شہری نے بہن کو گھر سے نکال کر گھر نذر آتش کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان(صباح نیوز)جائیداد کے تنازعے پر گاؤں شالہ شریف میں بھائی نے اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے بہن کو گھر سے نکال کر گھر کو آگ لگا دی ،یونیورسٹی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ یونیورسٹی میں شالہ شریف کی رہائشی پٹھانوں مائی زوجہ عاشق نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ جائیداد کے تنازعے پر اسکے بھائی رحمت اللہ ولد حسین بخش تریلی نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر میرے گھر میں داخل ہوئے اور مجھے گھر سے نکال کر میرے گھر کو آگ لگا دی جس سے گھر کا سارا سامان جل گیا پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے کیس کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔