”ریحام خان جنسی یرقان کا شکار ہیں اور انہیں ۔۔۔“ تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر عمران خان بھی دنگ رہ جائیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کو جنسی یرقان ہے اور انہیں سب کچھ پیلا نظر آ تاہے ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان نے کہا کہ ریحام خان جنسی یرقان کا شکار ہیں انہیں سب کچھ پیلا نظر آ تاہے ، جسے یرقان ہوے اسے سب کچھ پیلا نظر آتاہے اور اسی طرح جسے جنسی یرقان ہو اسے ہر چیز میں جنسی تعلقات نظر آتے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ ریحام خان پاکستانی سیاست پر کوئی مستند آواز نہیں ہیں ، پاکستانیو ںنے ووٹ ڈالناہے اور انہوں نے ہی فیصلہ کرناہے کہ ووٹ کس کو دینا ہے ۔
ویڈیو دیکھیں:
