سعودی آئل کمپنی ارامکو کو 2018 میں کتنے سو ارب ڈالر کی خالص آمدن ہوئی؟ جواب آپ کے اندازوں سے کہیں زیادہ
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کی سب سے بڑی تیل پیدا کرنے والی سعودی کمپنی ارامکو کو 2018 میں 111 ارب 10 کروڑ ڈالر کی خالص آمدنی ہوئی ہے۔
ارامکو کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کو 2018 میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مجموعی طور پر 355 ارب 90 کروڑ ڈالر کی آمدنی حاصل ہوئی ہے،مجموعی آمدنی میں سے 111 ارب 10 ڈالر خالص منافع ہے جو کمپنی اپنے شیئر ہولڈرز میں تقسیم کرسکتی ہے۔ خیال رہے کہ ارامکو کو 2017 میں 75 ارب 90 کروڑ ڈالر کی خالص آمدن حاصل ہوئی تھی۔
گزشتہ سال کے دوران ارامکو کے مجموعی اثاثوں میں بھی اضافہ ہوا ہے ، 2017 میں کمپنی کے اثاثوں کا حجم 294 ارب ڈالر تھا جو 2018 میں اس کے اثاثے بڑھ کر 358 ارب 90 کروڑ ڈالر ہوگئے ۔