کیرئیر میں پہلی بار 5وکٹیں لینے پر محمد عامر نے اپنی خوشی کا اظہار کردیا

کیرئیر میں پہلی بار 5وکٹیں لینے پر محمد عامر نے اپنی خوشی کا اظہار کردیا
کیرئیر میں پہلی بار 5وکٹیں لینے پر محمد عامر نے اپنی خوشی کا اظہار کردیا

  

ٹاو¿نٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) فاسٹ باولر محمد عامر کیرئیر میں پہلی بار ون ڈے میچ میں پانچ وکٹیں لینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ مزہ اس وقت آتا جب ٹیم جیت جاتی۔عامر نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے ابتدائی 15 اوورز میں نیا گیند اس طرح نہیں کیا جس طرح کرانا چاہیے تھا اس لیے کنڈیشنز سے فائدہ نہیں اٹھایا جاسکا، اگر ایسا ہوجاتا تو کم سکور پر آسٹریلیا کو آوٹ کرلیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں پہلے اوور کے بعد اندازہ ہوگیا کہ کیسے بولنگ کرانی ہے، ٹاونٹن کی وکٹ پر سوئنگ کا نہیں، سیم کا کام تھا اس لیے انہوں نے ایریا پر بولنگ کی جس کی وجہ سے انہیں فائدہ ہوا۔محمد عامر نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو اب ہر میچ جیتنا ہے اور ایسا کرنا ٹیم کیلئے ناممکن نہیں، اگر ٹیم مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اترے تو کامیابی ضرور ملے گی کیوں کہ دوسری ٹیموں پر بھی ورلڈ کپ کا پریشر ہوگا۔

مزید : کھیل