الطاف حسین کی گرفتاری پر ہر محب وطن خوش ہے،صاحبزادہ حامد رضا
لاہور(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی گرفتاری پر ہر محب وطن خوش ہے۔ بانی ایم کیو ایم مکافات عمل کا شکار ہے۔ حکومت غریب دوست بجٹ پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔ تنخواہوں میں اضافہ مہنگائی کے تناسب سے ہونا چاہئے تھا۔ عمران خان نے قوم سے خطاب میں غزوہ بدر اور صحابہ کرام سے متعلق نامناسب الفاظ استعمال کئے ہیں۔ وزیراعظم کی ٹیم میں موجود چند لوگ تبدیلی کے راستے کی بڑی رکاوٹ ہیں۔
لوٹی دولت کی وصولی کے بغیر محض پکڑ دھکڑ کا کوئی فائدہ نہیں۔ پی ٹی آئی کے کرپٹ افراد کو کیوں گرفتار نہیں کیا جاتا۔ بجٹ میں وزراء کی تنخواہوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ معاشی خوشحالی کے لئے سیاسی انتشار نہیں داخلی استحکام کی ضرورت ہے۔ بجٹ عوامی امنگوں کے برعکس ہے۔ بجٹ عوام دوست نہیں آئی ایم ایف دوست ہے۔ قوم کو زیادہ دیر تک جھوٹے وعدوں سے بہلایا نہیں جا سکتا۔ نیا بجٹ عوام کے لئے ریلیف نہیں تکلیف کا باعث بنے گا۔ ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والے مدینے والے کا طرز زندگی بھی اپنائیں۔ نئے بجٹ کے بعد مہنگائی کا نیا سونامی آئے گا۔