سخت قوانین کے باوجود بچوں سے مشقت لینا افسوسناک ہے،خرم گنڈا پور

سخت قوانین کے باوجود بچوں سے مشقت لینا افسوسناک ہے،خرم گنڈا پور

لاہور(نمائندہ خصوصی) عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں سے مشقت کروانا انتہائی سنگین جرم ہے پاکستان میں قائم عوام دشمن نظام کی وجہ سے تین کروڑ سے زائد بچے سخت مشقت کرتے ہیں، ورکشاپوں،کوٹھیوں اوربنگلوں میں بچے گاڑیاں دھوتے اور فرش صاف کرتے ہیں، غلاظت کے ڈھیروں سے بچے کچرا  اٹھاتے ہیں۔سخت قوانین کے باوجود بچوں سے سخت سے سخت مشقت لی جا رہی ہے،شہروں کے چوراہوں پر کڑی دھوپ میں معصوم بچوں سے بھیک منگوائی جا رہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت چائلڈ لیبر ڈے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ،صدر منہاج القرآن ویمن لیگ فرح ناز،خرم شہزاد،جواد حامد،نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ،حافظ غلام فرید و دیگر بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1