حکومت نے مہنگائی ختم نہ کی تو قوم سڑکوں پر نکل آئے گی،ذکر اللہ مجاہد

  حکومت نے مہنگائی ختم نہ کی تو قوم سڑکوں پر نکل آئے گی،ذکر اللہ مجاہد

لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی غلامی نے حکمرانوں کو قوم کا خون چوسنے پرلگا دیا ہے۔ وفاقی بجٹ میں بھی موجودہ حکمرانوں نے قوم کو مایوس کیا ہے۔ بجٹ میں 105 ارب کے نئے اضافی ٹیکسز غربیوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھینے کے مترادف ہے۔ مہنگائی کے حوالے سے حکومت نے اپنا وطیرہ نہ بدلا تو پوری قوم سٹرکو ں پر نکلنے پر مجبور ہو گی  ان خیالات کا اظہا رگذشتہ روز انہوں نے 6 1جون کو مال روڈ پر ہونے والے عوامی مارچ کے حوالے سے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع مرکزی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف، صدر جے آئی یوتھ لاہور صہیب شریف، نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری، صدر انتظامی کمیٹی عوامی مارچ چوہدری محمود الاحد، سیکرٹری انتظامی کمیٹی عبدالعزیز عابد، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور اے ڈی کاشف بھی موجود تھے۔

، جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے ترجمان محمد فاروق چوہان،خواتین رہنما جماعت اسلامی لاہور آمنہ ثاقب، انیلہ محمود، راشدہ شاہین، نسیم اختر،شاہدہ انصاری سمیت ودیگر قائدین نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1