پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کی جانب سے وفاقی بجٹ مسترد

پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کی جانب سے وفاقی بجٹ مسترد

پشاور (سٹی رپورٹر)پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین خیبر پختونخوا نے وفاقی بجٹ کو مسترد کردیا اور صوبائی بجٹ میں تنخوا ہ 10 فیصد مجوزہ اضافے کی صورت میں احتجاج کا اعلان بھی کیا ہے ۔اس سلسلے میں یونین کا اجلاس باچاخان چوف سی اینڈ ڈبلیو دفتر میں منعقد ہوا جس میں صدر ملک نثار ‘ چیئر مین حبیب اللہ عمرزئی ‘ سینئر نائب صدر مومن خان ‘ جنرل سیکرٹری عبد السلام ‘ عبد الرحمن اورفرحت اللہ و دیگر نے شرکت کی ۔ شرکاءنے کہاکہ موجودہ حکومت نے دس ماہ میں مہنگائی میں کئی گنا اضافہ کردیا لیکن بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی تجویز دی گئی جس کو یکسر مسترد کرتے ہیں ، ملک میں مہنگائی کا بوجھ غریب ملازمین اورعام مزدوروں پر پر ڈال دیا گیاجوکہ ناقابل برداشت ہوچکا ہے،اور ملازمین ودیگر مزدور طبقہ خودکشیاں کرانے پر مجبور کیا جارہا ہے،سب سے زیادہ ٹیکس ملازمین ہی دیتے ہیں لیکن ان کو کچھ مراعات نہیں مل رہی ۔یونین کے عہدیداروں نے کہاکہ خیبر پختونخوا حکومت بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم تیس فیصداضافہ کرے ورنہ تمام محکموں کے ملازمین کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرکے صوبہ گیر احتجاج کرینگے اور کسی بھی قسم کے نقصان کی ذمہ حکومت ہی پر عائد ہوگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر