صوابی میں مختلف واقعات کے دوران خاتون ومرد سمیت 2افراد جاں بحق

صوابی میں مختلف واقعات کے دوران خاتون ومرد سمیت 2افراد جاں بحق

صوابی ( بیورورپورٹ)موضع شاہ منصور میں مکان فروخت کرنے کے تنازع پر بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو جب کہ کرنل شیر کلے میں شوہر نے باپ سے مل کر گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کو گندم میں استعمال ہونے والی زہریلی گولی زبر دستی پلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ریاض اللہ سکنہ شاہ منصور نے تھانہ زیدہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا چچا فرمان اللہ سکنہ شاہ منصور نے دوشادیاں کی تھی اور آ ج کل نوشہرہ میں اپنی دوسری بیوی کے ساتھ رہائش پذیر تھے جبکہ پہلی بیوی بچوں سمیت اپنے گا¶ں کے گھر میں رہائش اختیار کر رکھی تھی گزشتہ روز فرمان اللہ گھر فروخت کرنے اپنے گا¶ں شاہ منصور آ یا تھا۔لیکن ان کے بچے گھر فروخت کرنے پر ناراض تھے اس دوران گھر فروخت کرنے پر بچوں کے ساتھ تکرار ہوئی جس پر گھر میں موجود بیٹے محب اللہ نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ان کا باپ فرمان اللہ گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ زیدہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ دریں اثناءرحیم زادہ سکنہ کرنل شیر کلے نے تھانہ پر مولی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ کرنل شیر کلے میں ان کے داماد محمد رئیس اور ان کے والد محمدکامل نے ان کی بیٹی یعنی زوجہ محمد رئیس کو زبر دستی زہریلی گولی کھلا دیا۔ جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی۔ قتل گھریلو ناچاقی بیان کی گئی ہے مقتولہ کے والد رحیم زادہ کی رپورٹ پر کالو خان پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے #

مزید : پشاورصفحہ آخر