وزیر اعظم نے ملک کو درست سمت کی جانب گامزن کر دیا،اعجاز چودھری

  وزیر اعظم نے ملک کو درست سمت کی جانب گامزن کر دیا،اعجاز چودھری

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماا عجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کو درست سمت کی جانب گامزن کر دیا اور دیوالیہ ہو نے سے بچا لیا ہے، چند افراد پر مشتمل ٹولے نے جس بڑی بیدردی سے لوٹ مار کر کے اس ملک کو کھوکھلا کیا‘ اب جبکہ ان کا احتساب شروع ہو رہا ہے تو اس پر واویلا سمجھ سے باہر ہے، قوم کی نگلی گئی دولت اگلنے کے علاوہ ان کے پاس نجات کی کوئی راہ۔انہوں نے کہاکہ بلاتفریق و بلاامتیاز احتساب وقت کی اہم ضرورت اور پوری قوم کا مطالبہ ہے،احتساب کے عمل کو شفاف صاف بنا کر حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں گے، چور جتنے مرضی تماشے کرلیں حکومت کو کسی دبا ؤمیں نہیں لاسکتے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مفاد میں پالیسیاں تشکیل دے رہی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1