پی ٹی آئی کی تمام پالیسیاں ملک و قوم کے مفاد میں ہیں،عادل حفیظ
لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر راہنماء عادل حفیظ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی تمام پالیسیاں ملک و قوم کے مفادات کے تحفظ سے متعلق ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق غریب لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کام کیا جارہا ہے۔سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر سونے والوں کے لیے بہترین پناہ گاہوں کا قیام غریب عوام کے حقوق کی بحالی اور سہولیات کی فراہمی پر مبنی تاریخ ساز اقدام ہے۔ہیلتھ کارڈز کا اجرا بھی نادار لوگوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کا بہترین ذریعہ ہے -
انہوں نے کہا کہ کرپشن سے پاک پاکستان ہماری منزل ہے اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو کرپشن سے پاک کرکے دم لیں گے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن تمام مسائل اور برائیوں کی جڑ ہے اور اس کرپشن ہی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔