ریلوے اور ایل ڈی اے کے افسر تبدیل

  ریلوے اور ایل ڈی اے کے افسر تبدیل

لاہور(لیڈی رپورٹر)وزارت ریلوے نے مکینیکل انجینئرنگ اور کمرشل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ گریڈ 19کے دو افسران کے تقر ر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شعبہ مکینیکل انجینئرنگ کے محمد یوسف لغاری کو ڈپٹی سی او پی ایس پاور ریلوے ہیڈ کوارٹر سے تبدیل کر کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر جبکہ ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ سکھر محمد فاروق اقبال ملک کو تبدیل کر کے چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ ریلوے ہیڈ کوارٹر لگا دیا دریں اثناء ایل ڈی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹرز فارقلیط میر نے ڈپٹی ڈائریکٹر لا و قاص بیگ اور ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمنسٹریشن میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاعلی عثمان کے باہمی تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1