جرمنی کی مساجد پر حملے قابل مذمت ہیں،ڈاکٹر اشرفآصف جلالی

جرمنی کی مساجد پر حملے قابل مذمت ہیں،ڈاکٹر اشرفآصف جلالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک لبیک یا رسول اللہؐ وتحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے گذشتہ روز جرمنی میں دو مساجد پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاجرمنی کے دو شہروں میں مساجد پر حملے اورقرآن مجید کے نسخوں کو نذر آتش کرنا بہت بڑی دہشگردی ہے۔قرآن کو آگ لگانے والے بدبخت اس بات سے بے خبر ہیں کہ قرآن تو انہیں آگ سے بچانے آیا ہے۔مساجد کا قیام معاشرے کیلئے باعث برکت و رحمت ہے۔

اسلاموفوبیاکی وجہ سے اندھے ہوجانے والوں کو اسلام کی حقانیت نظر نہیں آرہی