پبی میں پلاسٹک شاپنگ بیگز استعمال کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری

پبی میں پلاسٹک شاپنگ بیگز استعمال کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری

پبی ( نما ئندہ پاکستان)اے سی پبی حلیمہ عبید کا پلاسٹک شاپنگ بیگ استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری.پبی بازار میں پلا سٹک شا پنگ بیگ کی 200 کلو گرام کو سرکاری تحویل میں لیا تفصیلات کے مطابقڈپٹی کمشنرنو شہرہ شا ہد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرپبی حلیمہ عبیدنے پبی بازار اور سٹیشن بازار میں کاروائی کر تے ہوئے ماحول دشمن پولی تھین پلاسٹک شاپنگ بیگ کی 200 کلو گرام کو سرکاری تحویل میں لے لیااور ان کو ضبط کیاواضع رہے کے صوباءحکومت اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے پولی تھین پلاسٹک شاپنگ بیگ کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے کیونکہ پولی تھین پلاسٹک شاپنگ بیگ ماحول کی الودگی اور انسانی زندگی کے لئے خطر ناک ثابت ہو سکتا ہے. اسسٹنٹ کمشنرحلیمہ عبیدنے کاروباری حضرات کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ پولیتھین پلاسٹک شاپنگ بیگ کی جگہ سو فیصد بایوڈیگریڈیبل شاپنگ بیگ کے استعمال کو یقعینی بنائے بصورت دیگر انکے ساتھ سختی سے نمٹا جائےگا.

مزید : پشاورصفحہ آخر