ٹیکسز سے بھرپور بجٹ مہنگائی بیروزگاری میں اضافہ کریگا،خادم حسین

ٹیکسز سے بھرپور بجٹ مہنگائی بیروزگاری میں اضافہ کریگا،خادم حسین

لاہور(جنرل رپورٹر) ممتازتاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ ٹیکسز سے بھر پور بجٹ سے غربت، بے روزگار اور مہنگائی میں اضافہ ہوگا عوام حکومت کے پہلے باقاعدہ بجٹ میں ریلیف کی امید کررہے تھے لیکن بجٹ میں کھربوں روپے کے ٹیکسز سے اشیائے خوردونوش سمیت ہر چیز مہنگی ہوگئی۔

حکومتی پالیسیوں کے باعث براہ راست اور بیرونی سرمایہ کاری میں 52فیصد کمی ہوئی ہے اور افراط زر میں تیزی سے اضافہ ہوا۔روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر انتہائی اونچی سطح پر پہنچنے سے عوام پہلے ہی مہنگائی سے متاثر ہورہے تھے رہی سہی کسر بجٹ میں کھربوں کے ٹیکسوں نے پوری کردی بجٹ سے مہنگائی کا سیلاب آئے گا جس سے صنعتی شعبہ سمیت ہر طبقہ متاثر ہوگا

مزید : میٹروپولیٹن 1