اے سی رائیونڈ کادورہ دیہی مرکز صحت

  اے سی رائیونڈ کادورہ دیہی مرکز صحت

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر اے سی رائیونڈ نے رول ہیلتھ سنٹر رائیونڈ کا اچانک دورہ کیا۔اے سی رائیونڈ نے فوری طور پرگندی بیڈشیٹس کو ہٹا کر صاف بیڈ شیٹس اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر کرنے کی ہدایت کی اورڈلیوری رجسٹر کو بھی چیک کیا گیا۔لیبارٹری میں لیب اٹینڈنٹ کو گلوز اور لیب کوٹ پہنے کی ہدا یت کی۔

اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے استقبالیہ کا بھی جائزہ لیا اور او پی ڈی کو بھی چیک کیا۔انہوں نے زائد المیعاد ادویات کو فوری تبدیل کرنے کی ہدایت کی۔اے سی رائیونڈ نے ویکسینیشن رجسٹر، ڈسپنسری اور سٹور کا بھی جائزہ لیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1