پبی میں مرغی ڈھانچہ اور تکہ فروش 4 افراد کیخلاف کارروائی

پبی میں مرغی ڈھانچہ اور تکہ فروش 4 افراد کیخلاف کارروائی

پبی ( نما ئندہ پاکستان)پاکستان سیٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والے کمپلینٹ پر ڈپٹی کمشنر نو شہرہ شا ہد علی خان کی ہدا یت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کاشف احسان کی نگرا نی میں فوڈ انسپکٹر وحیداللہ یاسین اور سپروائزر محمد عاطف نے پبی اور پبی اسٹیشن میں مرغی ڈھانچہ فروشوں اور تکہ فروشوں کے خلاف بھر پور کاروائی کی۔کاروائی کے دوران فوڈ انسپکٹر وحیداللہ یاسین اور سپروائزر محمد عاطف نے ناقص چکن پارٹس (یعنی پہلے سے ذبح شدہ چکن )اور ناغہ کے روز تکہ فروشوں پرفوڈ لاء ایکٹ کے تحت سلمان ، لقمان ، بشیر اور امتیاز ریاض تکہ فروش کے خلاف پبی تھانہ میں مراسلہ جمع کیا.

مزید : پشاورصفحہ آخر