ابراہیم خٹک ایم پی اے کی کامران بنگش کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت

ابراہیم خٹک ایم پی اے کی کامران بنگش کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت

پشاور(سٹاف رپورٹر)رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا ابراہم خان خٹک pk 61 نوشہر ہ نے معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش سے ان کی اہلیہ کی وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس ظاہر کیا ہے۔ممبر صوبائی اسمبلی نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کامران بنگش سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اوردعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندہ گان کو یہ نہ قابل تلافی نقصان صبرو استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر