نیب اور عدلیہ سمیت تمام ادارے آزاد ہیں،چودھری ظہیر الدین

 نیب اور عدلیہ سمیت تمام ادارے آزاد ہیں،چودھری ظہیر الدین

لاہور(نمائندہ خصوصی)منسٹر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیرالدین نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ نواز شریف اور زرداری جیسے بڑے ناموں کوئی ہاتھ ڈال سکتا ہے۔ اللہ کے فضل سے آج نیب اور عدلیہ سمیت تمام ادارے آزاد ہیں۔ یہ پاکستان تحریک انصاف ہی ہے جس نے اداروں کو خود مختار کیا ہے اور ان بڑی مچھلیوں کی کرپشن کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عوام کے بھرپور تعاون اور حمایت سے آج کرپشن کے تمام سرغنہ سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے چوروں اور ڈاکووُں کا ساتھ دینے کی بجائے حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے۔ بھرپور عوامی حمایت کا دعوٰی کرنے والوں کی گرفتاریوں پر کوئی بھی باہر نہیں نکلا جس سے صاف ظاہر ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی عوامی حمایت کھو چکے ہیں۔

یہ دنیا مکافات عمل ہیایک نہ ایک دن تو انکی پکڑ ہونی تھی۔ یہی تبدیلی ہے اور یہی نیا پاکستان ہے جہاں امیر اور غریب کے لئے ایک ہی قانون ہے۔ چوہدری ظہیرالدین کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف روز اول سے ہی کرپشن کے خلاف اپنے منشور پر عمل پیرا ہے۔ انکوائری کمیشن کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ اس کمیشن کے احتساب کا عمل مزید موثر اور مضبوط ہو گا۔ ب

مزید : میٹروپولیٹن 1