حکومت نے عوام کو آئی ایم ایف کے آگے گروی رکھ دیا،سیف الملوک

  حکومت نے عوام کو آئی ایم ایف کے آگے گروی رکھ دیا،سیف الملوک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و ایم پی اے ملک سیف الملوک کھوکھر نے وفاقی بجٹ کو ایک عوام دشمن اور غریب دشمن بجٹ پیش کرنے پر پی ٹی آئی کی حکومت کو آئی ایم ایف کا بجٹ قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ مسلم لیگ کو طعنے دینے والوں نے آج پاکستان کی عوام کو آئی ایم ایف کے آگے گروی رکھ دیا ہے اس قسم کا عوام دشمن بجٹ پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی حکومت نے پیش نہیں کیا ۔ مال روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر سہیل محمود بٹ راوڈو والے نے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بجٹ سے ٹریڈرز کی مشکلات مزید بڑھیں گی اس سے پہلے بھی حکومت نے اس قدر ٹیکس لگا رکھے ہیں کہ ٹریڈرز کا کاروبار کرنا مشکل ہو چکا ہے اور ٹیکسوں کی بھرمار کی وجہ سے عوام کی قوت خریداری بھی تقریبا ختم ہو کررہ گئی ہے۔