ڈالر کی قیمت میں اضافہ ملکی معیشت کے لیے خطرناک ہے،شیخ عبدالمتین

  ڈالر کی قیمت میں اضافہ ملکی معیشت کے لیے خطرناک ہے،شیخ عبدالمتین

لاہور(جنرل رپورٹر)آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری شیخ عبدالمتین نے روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قیمت میں 3روپے تک اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ملکی معیشت کے لیے خطرناک ہے اس لیے روپے کی قدر میں اضافہ کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

کیونکہ ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ معیشت کیلئے خطرناک ہے اور اس سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا، ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں کمی سے صنعتوں میں استعمال ہونے والا درآمدی خام مال مہنگا ہونے سے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے کیونکہ اس سے اشیاء کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔اس لیے حکومت روپے کی قدر کو گرنے سے روکنے کیلئے فوری اصلاحی اقدامات اٹھائے

مزید : میٹروپولیٹن 1