گرفتاریاں لیگی کارکنوں کا راستہ نہیں رو ک سکتیں،عامر چشتی

  گرفتاریاں لیگی کارکنوں کا راستہ نہیں رو ک سکتیں،عامر چشتی

لاہور (پ ر) مریم نواز پاور ونگ کے صدر عامر چشتی نے حمزہ شہباز کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے مسلم لیگ (ن) کے قائدین اور کارکنوں کی گرفتاریاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں۔ یہ موجودہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز پاور ونگ کا ہر کارکن میاں محمد نواز شریف، میاں شہباز شریف، حمزہ شہباز، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر بلکہ پوری مسلم لیگی قیادت کے شانہ بشانہ ساتھ ہے، جب بھی قیادت نے کوئی لائحہ عمل دیا تو ہم اپنی جانوں کے نچھاور کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

موجودہ حکومت صرف شریف فیملی کو احتساب کی آڑ میں انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔ عوام کو شریف برادران کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا۔ یہ محب وطن ہیں اور عوام کے درد کو بخوبی جانتے ہیں۔ انہیں ملکی ترقی اور خوشحالی کی سزا دی جا رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1