عمران خان کس بنیاد پر گرفتاریوں کا شوشہ چھوڑتے ہیں،شاہد اقبال

  عمران خان کس بنیاد پر گرفتاریوں کا شوشہ چھوڑتے ہیں،شاہد اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)مسلم لیگ(ن) سعودیہ کے ممتاز رہنماء اورمسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق رہنما ء محمد شاہداقبال نے کہا کہ عمران خان کونیب کاترجمان کس نے نامزدکیا ہے۔وہ کس بنیادپر اپوزیشن قائدین کی گرفتاریوں کاشوشہ چھوڑتے ہیں۔اِدھروزیراعظم اوروزراء کے بیانات آتے ہیں اُدھر اپوزیشن قائدین کوگرفتارکرلیاجاتا ہے۔وفاق،پنجاب اورکے پی کے میں پی ٹی آ ئی کااقتدار نیب زدگان کے سہارے برقرار ہے۔ اپوزیشن کی بڑی شخصیات کی گرفتاری بارے عمران خان کو کس نے اورکیوں بتایا۔

عمران خان کے حالیہ بیان کے بعد کوئی نیب کی خودمختاری اور غیرجانبداری تسلیم کرے گا۔
شاہد اقبال